آئندہ دنوں میں ایران اور امریکہ کے درمیان کسی بھی سطح پر کوئی ملاقات طے نہیں ، ایرانی وزارتِ خارجہ

چپ ٹیک Jun 30, 2026 IDOPRESS

تہران (ویب ڈیسک) ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے واضح کیا ہے کہ آئندہ چند روز میں کسی بھی سطح پر ایران اور امریکہ کے درمیان کوئی ملاقات طے نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکی نمائندوں کے ممکنہ دورۂ قطر کا ایرانی وفد کے دورے سے کوئی تعلق نہیں ہے، کیونکہ ایرانی تکنیکی وفد صرف مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے دوحہ جا رہا ہے، خصوصاً شق 11 کے حوالے سے۔ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق مفاہمتی یادداشت کی شق 10 کے تحت امریکہ نے ایرانی تیل کی فروخت کے لیے ضروری لائسنس جاری کر دیے ہیں اور ان پر عملدرآمد کی نگرانی جاری ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے فاکس نیوز کو بتایا کہ ’وٹکوف اور کشنر اس ہفتے ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاسوں میں شرکت کے لیے دوحہ جائیں گے۔‘

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں