وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سےٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو

چپ ٹیک Jul 4, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے اس دوران خطے کی صورتحال اور دوحہ میں حالیہ مذاکراتی دور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ مذاکراتی عمل مستقبل قریب میں بھی جاری رہے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ سعودی وزیر خارجہ نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مذاکرات میں ہونے والی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ سعودی شہزادہ فیصل بن فرحان نے خطے میں مذاکرات کے فروغ اور پائیدار امن کے لیے پاکستان کے مسلسل کردار کی بھی تعریف کی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں