شہید آیت اللہ خامنہ ای کے قاتل اپنے انجام سے نہیں بچ سکیں گے، ایرانی آرمی چیف

چپ ٹیک Jul 7, 2026 IDOPRESS

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی کا کہنا ہے کہ ایران کے سابق سپریم لیڈر شہید آیت اللہ خامنہ ای قتل کے ذمہ داروں کا تعاقب کیا جائے گا اور وہ اپنے انجام سے نہیں بچ سکیں گے۔

نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق ایرانی آرمی چیف نے کہا کہ شہید سپریم لیڈر نے عزت، آزادی اور قومی وقار کا راستہ متعین کیا، جس پر ایران کی مسلح افواج پوری ثابت قدمی اور عزم کے ساتھ گامزن رہیں گی۔

جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کی قیادت میں بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اپنے فرائض انجام دیتی رہیں گی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں