صدرِ مملکت اور وزیرِ اعظم کا گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت پر گہرے رنج کا اظہار

چپ ٹیک Jul 7, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق صدر زرداری نے کہا ہے کہ بے گناہ خاتون کے تحفظ کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنا اعلیٰ انسانی اقدار اور قومی خدمت کی روشن مثال ہے، اسلام آباد کی اہم شاہراہ پر اس طرح کی واردات باعثِ تشویش ہے، ایسے واقعات کے مکمل سدباب کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

وزیرِ اعظم نے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گروپ کیپٹن عاصم طارق نے ایک خاتون کی جان و عزت کے تحفظ کے لیے جان کا نذرانہ پیش کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ گروپ کیپٹن عاصم طارق نے بے مثال جرأت، بہادری اور فرض شناسی کی مثال قائم کی، قوم ایسے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ پوری قوم شہید کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے، واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کر کے ذمے دار عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں