ایران میں ہفتۂ سوگ کے باعث امن مذاکرات مؤخر کیے: ٹرمپ

چپ ٹیک Jul 7, 2026 IDOPRESS

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران میں جاری ہفتۂ سوگ کے باعث امن مذاکرات ایک ہفتے کے لیے مؤخر کر دیئے گئے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبر رساں ویب سائٹ ایگزیوس کو بتایا کہ جنازے سے متعلق تقریبات کے پیش نظر ایران جنگ کے خاتمے کے لیے ہونے والے مذاکرات ایک ہفتے کے لیے روک دیئے گئے ہیں۔

واشنگٹن کی ثالثی میں ہونے والے ایک نازک جنگ بندی معاہدے کے بعد چار ماہ سے جاری جنگ فی الحال معطل ہے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اس معاہدے سے بالآخر ملک کو بڑے معاشی فوائد حاصل ہوں گے، جسے وہ ایک سپر پاور کے خلاف اپنی کامیابی قرار دیتے ہیں۔

گزشتہ ماہ ہونے والے عبوری معاہدے کے تحت بیرونِ ملک منجمد ایرانی اثاثوں میں سے اربوں ڈالر بحال کیے جائیں گے، جبکہ مالی پابندیوں میں بھی نرمی دی جائے گی، جنہوں نے ایران کی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا تھا۔

واشنگٹن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام پر ممکنہ پابندیوں کے حوالے سے دونوں فریق پیش رفت کر رہے ہیں، یہی وہ بنیادی مسئلہ تھا جس کی وجہ سے انہوں نے فروری میں اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف جنگ شروع کی تھی۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں