
تہران(ڈیل پاکستان آن لائن)ایران کے رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای نے واضح کیا ہے کہ لبنان کی علاقائی سالمیت کا تحفظ ایران، امریکہ مفاہمت کی پہلی شرط ہے
بی بی سی اردو کے مطابق ایرانی میڈیا کے مطابق یہ بات مجتبیٰ خامنہ ای سے منسوب ایک خط میں کہی گئی ہے جسے حزب اللہ کے رہنما کے خط کے جواب قرار دیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ 28 فروری 2026 کو سابق رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای اور ان کے اہلِ خانہ کی رہائش گاہ پر امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد سے مجتبیٰ خامنہ ای کی کوئی تصویر یا آڈیو پیغام سامنے نہیں آیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ ایران (علی خامنہ ای کی پالیسی کے تحت) لبنان میں حزب اللہ کے دفاع کو اپنی ’سٹریٹجک پالیسی‘ سمجھتا ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے اسنا کے مطابق اس خط میں مجتبیٰ خامنہ ای نے لبنان کی حزب اللہ کو اسرائیل کے خلاف ’جہادی گروہوں کی صفِ اول‘ قرار دیا ہے۔
خط کے مطابق لبنان کی علاقائی سالمیت کا تحفظ اور لبنانی سرزمین سے اسرائیل کا مکمل اور غیر مشروط انخلا ’ایران، امریکہ جنگ کے خاتمے کے لیے مفاہمتی یادداشت کی پہلی شرط‘ ہے۔
