پیٹرول لاگت سے 125 روپے 42 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 112 روپے 54 پیسے مہنگا

چپ ٹیک Jul 27, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں پیٹرول لاگت سے 125 روپے 42 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل 112 روپے 54 پیسے مہنگا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں شامل لیوی، ٹیکسز اور مختلف مارجنز کی تفصیلات سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک لیٹر پیٹرول پر مجموعی طور پر 125 روپے 95 پیسے جبکہ ایک لیٹر ہائی سپیڈ ڈیزل پر 112 روپے 54 پیسے لیوی، ٹیکس اور مارجنز وصول کیے جا رہے ہیں۔

دستاویزات کےمطابق ایک لیٹرپیٹرول کی بنیادی لاگت 209 روپے 76 پیسے بنتی ہے تاہم حکومت نے فی لیٹر قیمت 335 روپے 18 پیسے مقرر کی ہے، پیٹرول پر 80 روپے پیٹرولیم لیوی، 5 روپے کلائمیٹ سپورٹ لیوی، 17 روپے 28 پیسے کسٹمز ڈیوٹی، 7 روپے 16 پیسے ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن، 7 روپے 87 پیسے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن اور 8 روپے 64 پیسے ڈیلرز مارجن شامل ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں