
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وقار مدینہ گروپ لاہور کے عابد عمران نے یونائیٹڈ گروپ کے ایگزیکٹو ممبرز کے اعزاز میں عشائیہ دیا ۔
الصبور گروپ کے چیئرمین چودھری بشیر احمد، سی ای او مسارات گروپ سابق چیئرمین ہوپ سعید احمد ملک،اسلم بھٹہ ایگزیکٹو ممبران چودھری عادل صبور،ملک عبدالخالق، چودھری محمد اکبر، فیصل لیاقت،اویس جمیل،خالد بھٹی، ایوس جمیل سمیت دیگر حج آرگنائزر نے شرکت کی۔
چیئرمین یونائیٹڈ گروپ چودھری عادل صبور نے وقار مدینہ کے عابد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 17ستمبر کو پنجاب میں یونائیٹڈ گروپ3 مضبوط امیدوار میدان میں اتار رہا ہے۔ حج ٹریڈ کو بچانے کے لئے درخواست کریں گے ہمارے یونائیٹڈ خدمت جعفریہ کے امیدواروں کو کامیاب کرائیں گے۔
