
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط و استحقاقات نے میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن، جواد الحسن، کی عدم حاضری کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انہیں ذاتی حیثیت میں کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کے لیے سمن جاری کر دیا۔ چیئرمین استحقاق کمیٹی افضل کھوکھر نے افسر کی سابقہ عدم حاضری کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انہیں کمیٹی کے روبرو ذاتی حیثیت میں طلب کرنے کی ہدایت کی۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری سمن کے مطابق جواد الحسن کو اس سے قبل 12 اگست 2026 کو کمیٹی کے اجلاس میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی، تاہم وہ پیش نہیں ہوئے۔
