پمز ہسپتال کے باہر ٹینٹ نصب، شہریوں کی شکایات سنی جائیں گی

چپ ٹیک Aug 27, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نئے وفاقی سیکرٹری صحت محمود رائے نے رات گئے اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے باہر ٹینٹ نصب کروا دیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق پمز ہسپتال کے باہر ٹینٹ میں لائٹنگ اور پنکھوں کا انتظام کر دیا گیا ہے، ٹینٹ میں کرسیاں لگا کر شہریوں کے بیٹھنے اور شکایات سننے کا بھی انتظام ہے۔

وفاقی سیکرٹری صحت محمود رائے روزانہ کیمپ میں پمز کا جائزہ لیں گے اور روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کی شکایات بھی سنیں گے۔


سیکرٹری صحت پمز ہسپتال میں انتظامی امور اور سہولتوں کا روزانہ جائزہ لیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے گائنی وارڈ کی نرسری میں آگ لگنے سے 14 نومولود جھلس کر جاں بحق ہو گئے تھے۔

پمز ہسپتال کے سانحے میں جاں بحق 14 بچوں کی میتیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں