روس ایران کو جدید سپرسونک کروز میزائل تیارکرنے میں مدد فراہم کر رہا ہے، برطانوی اخبارکا دعویٰ

چپ ٹیک Sep 3, 2026 IDOPRESS

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ روس خفیہ طور پر ایران کو جدید سپر سونک کروز میزائل تیارکرنے میں مدد دے رہا ہے۔

نجی ٹی چینل ’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ روس مبینہ طور پر کئی سال سے ایران کو جدید سپر سونک کروز میزائل تیار کرنے کے لیے ریم جیٹ ٹیکنالوجی فراہم کر رہا ہے۔ فنانشل ٹائمز کے مطابق یہ روس کی جانب سے ایران کو حساس اسٹریٹجک عسکری ٹیکنالوجی کی منتقلی کے سب سے اہم معلوم واقعات میں سے ایک ہے۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق یوکرین اور مغربی حکام نے روس پر یہ الزام بھی عائدکیا ہےکہ وہ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ ایران کی جاری جنگ کے دوران ایران کو میدان جنگ سے متعلق مدد فراہم کر رہا ہے، جس میں سیٹلائٹ تصاویر، ڈرونز سے متعلق معاونت اور ہتھیاروں کے پرزہ جات شامل ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں