
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں اوپنر امام الحق کے دونوں اننگز میں بیٹنگ نہ کرنے پر سخت ردعمل دیا ہے۔
ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ امام الحق کی انجری کا معاملہ ان کے لیے باعثِ تشویش اور مایوسی کا سبب ہے۔
ان کے مطابق بائیں پنڈلی میں معمولی نوعیت کے کھنچاؤ کے باعث امام الحق ٹیسٹ میں بیٹنگ کے لیے میدان میں نہیں اترے، تاہم انہیں توقع تھی کہ وہ مشکل صورتحال میں ٹیم کے لیے مزاحمت کرتے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 9 ستمبر سے ایجبسٹن میں شروع ہوگا۔
