
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پمز نرسری میں تشدد کےدوران بچےکی جان بچانے والی نرس رضیہ نورین کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے نرس رضیہ نورین کو آج شام وزیراعظم ہاؤس طلب کرلیا ہے، جہاں وزیراعظم ان سے ملاقات کریں گے اور ان کی بہادری کو سراہیں گے۔
ذرائع کاکہنا ہےکہ وزیراعظم شہبازشریف نرس رضیہ نورین کو ایک کروڑ روپے نقد انعام بھی دیں گے، ملاقات میں پمز انتظامیہ اور وزارتِ صحت کے حکام بھی موجود ہوں گے۔
