ڈوپنگ ایشو، انعام بٹ ایشین گیمز سے دستبردار ہوگئے

چپ ٹیک Sep 9, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی ریسلر انعام بٹ ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ایشین گیمز سے دستبردار ہوگئے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جاپان میں 19 ستمبر سے شیڈول ایشیا کے سب سے بڑے کھیلوں کے میلے ایشین گیمز میں پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری انعام بٹ نے بطور کوچ شرکت کرنی تھی۔

پاکستان کے چار ریسلرز ان گیمز میں میڈلز کے حصول کی کوشش کریں گے جن میں محمد عبداللہ 65، کلوگرام، عنایت اللہ 74 کلو گرام، نعمان ذکا 86 کلو گرام اور محمد گلزار 97 کلوگرام کیٹگری میں زور آزمائی کریں گے۔

ان ریسلرز کے ساتھ ارشد ستار بطور کوچ اور مینیجر ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

پاکستان ریسلنگ ٹیم کا کیمپ عثمان شاہد اور اظہر حسین کی زیر نگرانی اسلام آباد میں جاری ہے۔

قومی ریسلنگ ٹیم 27 سمتبر کو جاپان کا سفر کرے گی جبکہ ریسلنگ کے مقابلے 3 اکتوبر کو ہوں گے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں