ہالی ووڈ کے معروف اداکار کینسر کا شکار، زندگی کے صرف 5 سال باقی رہنے کا انکشاف

چپ ٹیک Sep 9, 2026 IDOPRESS

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہالی ووڈ کی معروف ہارر فلم سیریز ’ایول ڈیڈ‘ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار بروس کیمبل نے کینسر کی تشخیص کے بعد اپنی صحت سے متعلق تشویشناک انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ موجودہ اندازوں کے مطابق ان کے پاس تقریباً 5 سال ہیں۔

67 سالہ اداکار نے ’دی ایڈم کیرولا شو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کس قسم کے کینسر میں مبتلا ہیں، اس کی تفصیلات فی الحال عوام کے سامنے نہیں لانا چاہتے۔

View this post on Instagram

A post shared by TheWrap (@thewrap)

اداکار ان دنوں اپنی نئی فلم ’رنی اینڈ ایما‘ کی تشہیر بھی کر رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ بیماری کے باوجود وہ اپنی پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی مکمل طور پر روکنا نہیں چاہتے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں