پنجاب میں تحصیل کی سطح پر الیکٹروبس سروس شروع کرنے کا فیصلہ

چپ ٹیک Sep 9, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت پنجاب میں تحصیل کی سطح پر الیکٹروبس سروس کا آغاز جنوری 2027 سے ہوگا، صوبے کی 91 تحصیلوں میں 1500 الیکٹروبسیں چلائی جائیں گی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ہر تحصیل کے لیے مخصوص الیکٹروبس ڈپو کی منظوری بھی دے دی گئی ہے، جبکہ تحصیل الیکٹروبس سروس کے لیے پہلا بیچ جنوری 2027 میں لاہور پہنچے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مختلف اضلاع میں مزید الیکٹروبسوں کی فراہمی کی بھی منظوری دے دی۔

پنجاب بھر میں جون 2027 تک 3 ہزار الیکٹروبسیں چلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ستمبر تک الیکٹروبس سروس کا پہلا فیز مکمل کرنے کا ٹارگٹ ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں