میر رضا قتل کیس: مقتول کا کرپٹو کرنسی کا 6 ماہ کا ڈیٹا مل گیا

چپ ٹیک Sep 10, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) تاجر میر رضا کیس میں اہم پیش رفت،این سی سی آئی اے نے میر رضا کی کرپٹو کرنسی کا چھ ماہ کا ڈیٹا حاصل کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیٹا تحقیقاتی کمیٹی اور جوڈیشل کمیشن کو بھی فراہم کردیا گیا، پولیس نے ڈیٹا کے تجزیے کیلئے این سی سی آئی اے سے مدد طلب کرلی، تفتیشی ذرائع کے مطابق ڈیٹا کو سادہ الفاظ میں ڈی کوڈ کیا جائے گا۔

ترجمان سندھ پولیس نے میر رضا کیس کی فرانزک رپورٹ سے متعلق وضاحت جاری کردی، فرانزک رپورٹ میں متعلقہ اسلحہ ڈیلر کی غفلت کی نشاندہی کرتے ہوئے قانونی کارروائی کی سفارش کی گئی۔

واردات میں استعمال ہونے والے پستول کی برآمدگی کے بعد خول کی تصدیق کا عمل دوبارہ کیا جائے گا۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں