اسلامی تعاون تنظیم کے نئے سیکرٹری جنرل کو وزیراعظم شہباز شریف کی مبارکباد، دورہ پاکستان کی دعوت

چپ ٹیک Sep 11, 2026 IDOPRESS

جدہ (محمد اکرم اسد) وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے او آئی سی کے نئے سیکرٹری جنرل کے طور پر منتخب ہونے پر اسماعیل ولد الشیخ احمد کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کا اس عہدے پر انتخاب رکن ممالک کی جانب سے ان کی دانشمندی اور وسیع سفارتی تجربے پر اعتماد کا مظہر ہے۔

یہ انہوں نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل اسماعیل ولد الشیخ احمد کے نام اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے مبارکباد کے خط میں کہی جو انہوں نے وصول کیا۔

وزیر اعظم نے سیکرٹری جنرل کو جلد از جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت بھی دی تاکہ مسلم دنیا کو درپیش چیلنجز اور اس میں اتحاد، امن، ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں