
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ آج (11 ستمبر) کو گوجرانوالہ جلسے میں اسلام آباد لانگ مارچ کی تاریخ دینے کا اعلان کیا ہے اور اس حوالے سے قیادت کو ہنگامی مشاورت کے لیے لاہور طلب کرلیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر جاری دھرنا کے 26 ویں روز شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج (11 ستمبر) گوجرانوالہ جلسہ میں اسلام آباد لانگ مارچ کی تاریخ دینے کا اعلان کیا ہے اور اس ضمن میں اہم اور ہنگامی مشاورت کے لیے جماعت اسلامی کی پورے ملک سے قیادت کو منصورہ میں طلب بھی کرلیا ہے۔
