جامعہ کراچی کے پروفیسرعارف خان ساقی اور بھتیجے پر تشدد کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار

چپ ٹیک Sep 11, 2026 IDOPRESS

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) جامعہ کراچی کے پروفیسرعارف خان ساقی اور بھتیجے پر تشدد کرنے والے مرکزی ملزم کونین کو پولیس نے گرفتار کرلیا، جبکہ 5 ملزمان پہلے ہی تحویل میں ہیں۔

نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق جامعہ کراچی کے شعبہ اسلامک لرننگ کے چیئرپرسن عارف خان ساقی اور بھتیجے کو دو روز قبل صفورہ چورنگی سندھ گرین ہوٹل کے قریب تشدد کا نشانہ بنانے والے بااثر ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق مقدمے میں پانچ ملزمان پہلے ہی گرفتار ہیں جبکہ مرکزی ملزم مفرور تھا اور اُس نے عدالت سے 21 ستمبر تک ضمانت قبل از گرفتاری بھی حاصل کی تھی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں