محمد ذیشان کی خلا میں روانگی تاریخی لمحہ، جذبات الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا: احسن اقبال

چپ ٹیک Nov 25, 2026 IDOPRESS

جیوچوان(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پہلے پاکستانی خلاباز محمد ذیشان علی کی روانگی تاریخی لمحہ ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال کہتے ہیں یہ ایک عظیم موقع ہے، الفاظ میں جذبات کا اظہار نہیں کرسکتا، محمد ذیشان علی کی خلائی سفر پر روانگی پاک چین دوستی میں اہم سنگ میل ہے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ پاکستانی قومی کو اپنے ہیرو پر فخر ہے، چینی دوستوں سے بار بار کہتا تھا کہ تعاون کو خلا تک وسعت دینی چاہئے۔

یاد رہے کہ خلائی مشن شین ژو24 پر روانگی سے قبل خلا بازوں کی الوداعی تقریب ہوئی تھی، وفاقی وزیر احسن اقبال نے تقریب میں شرکت کی، تقریب میں پاکستانی پرچم لہرائے گئے۔

پاکستانی اور چائنیز خلا بازوں نے شرکا کو ہاتھ ہلا کر الوداع کہا تھا، تینوں خلا باز گاڑیوں میں بیٹھ کر خصوصی پروٹوکول میں خلائی مرکز پہنچے تھے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں