سرگودھا سے خلا تک کا سفر، پاکستان کے پہلے خلا باز محمد ذیشان علی کی مکمل کہانی

چپ ٹیک Nov 25, 2026 IDOPRESS

سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن)40 سالہ ونگ کمانڈرمحمد ذیشان علی کا تعلق سرگودھا سے ہے۔ وہ 22 اگست 1986 کو پیدا ہوئے اور پاکستان ایئر فورس کے تجربہ کارفائٹر پائلٹ ہیں،اور وہ تین بیٹیوں کے باپ ہیں۔

محمد ذیشان علی نے ایرو سائنسز، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور وار اسٹڈیز میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر رکھی ہے،انکا انتخاب اپریل 2026 میں سپارکو اورچین کے خلائی ادارے کے اشتراک سے کیا گیا۔

محمد ذیشان علی نےایک سال پر مشتمل خلائی تربیت کا پروگرام صرف سات ماہ میں مکمل کیا، اس دوران انہوں نےخلائی پروازکی مہارتوں کے ساتھ چینی زبان، ثقافت، شاعری اور دیگر روایات سے بھی واقفیت حاصل کی۔

آج 25 نومبرکو چین کے شینژو 24 مشن کے ذریعے محمد ذیشان علی خلا میں روانہ ہوچکے ہیں۔ وہ چین کےخلائی سٹیشن تیانگونگ کا دورہ کرنے والے پہلے غیرملکی خلا باز اور خلا میں جانے والےپہلےپاکستانی بن گئے ہیں،بطور پےلوڈ سپیشلسٹ وہ خلائی سٹیشن پر سائنسی تجربات میں حصہ لیں گے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں