دنیاپور: بیٹی کی پیدائش پر خفا ماں نے نومولود کو گھر سے باہر پھینک دیا

چپ ٹیک Nov 25, 2026 IDOPRESS

دنیا پور(ڈیلی پاکستان آن لائن)دنیاپور میں بیٹی کی پیدائش پر خفا ماں نے نومولود کو گھر سے باہر پھینک دیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق اس حوالے سے ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ماں نے بیٹی کو باہر پھینک کر پولیس کو 15 پر اغواء کی کال کر دی، خاتون نے بتایا 3 خواتین نے اسے نشہ آور شے سونگھا کر بچی کو اغواء کر لیا۔

ترجمان پولیس نے کہا ہے کہ مبینہ اغواء کا واقعہ جھوٹا نکلا، ملزمہ بیٹی کی پیدائش پر ناخوش تھی، باہر پھینکنے کی وجہ سے بچی زخمی ہوئی، ہسپتال میں زیرِ علاج ہے۔پولیس کے مطابق خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں