اسلام آباد، لندن (ویب ڈیسک) برطانوی نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ جب پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات ہورہے تھے، اس

اسلام آباد، لندن (ویب ڈیسک) برطانوی نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ جب پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات ہورہے تھے، اس وقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں یو ایف سی کی فائٹ دیکھنے کے لیے موجود تھے۔
بی بی سی کے مطابق ٹرمپ کے ہمراہ ان کے اہلِخانہ کے کئی افراد اور امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو بھی موجود تھے۔یادرہےکہ اتوار کی صبح مذاکرات کے بعد مختصر پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا تھا کہ پاکستان میں ہونے والی بات چیت کے دوران وہ ٹرمپ سے مسلسل رابطے میں تھے، ’مجھے نہیں معلوم گذشتہ 21 گھنٹوں کے دوران ہم نے کتنی بار بات کی—آدھ درجن مرتبہ، شاید ایک درجن بار۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ ’ہم مستقل ٹیم سے رابطے میں تھے کیونکہ ہم نیک نیتی سے مذاکرات کر رہے تھے۔‘
