اب امریکہ سے مذاکرات غیر معقول ہیں: ایرانی رکنِ پارلیمان

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران کی پارلیمنٹ کے رکن محمود نبویان کا ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ ’اب کے بعد امریکہ کے ساتھ مذاکرات مکمل طور پر

توانائی Apr 22, 2026 IDOPRESS

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران کی پارلیمنٹ کے رکن محمود نبویان کا ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ ’اب کے بعد امریکہ کے ساتھ مذاکرات مکمل طور پر نقصان دہ اور غیر معقول ہیں۔‘


واضح رہے کہ محمود نبویان اسلام آباد میں ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے پہلے دور میں ایرانی وفد کا حصہ تھے۔


دوسری جانب ایران کے اعلیٰ عسکری کمانڈ ہیڈکوارٹر خاتم الانبیاء کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران پر کوئی حملہ کیا گیا تو ایرانی افواج ’پہلے سے طے شدہ اہداف کو نشانہ بنائیں گی اور امریکہ و اسرائیل کو مزید سخت سبق سکھائیں گی۔‘


نبویان کی پوسٹ اور خاتم الانبیاء کے بیان دونوں میں جنگ بندی میں توسیع کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا اگرچہ یہ بیانات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد ایرانی ذرائع ابلاغ میں سامنے آئے ہیں۔


تاحال امریکی صدر کے جنگ بندی میں توسیع کے بیان کے بعد ایران کی وزارت خارجہ اس کے دیگر حکام، یا پارلیمنٹ کے سپیکر اور چیف مذاکرات کار محمد باقرغالیباف کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں