ویسٹ انڈیز چیمپئن شپ کا میچ خطرناک پِچ کے باعث ختم کر دیا گیا

جمیکا(ڈیلی پاکستان آن لائن)ویسٹ انڈیز چیمپئن شپ کا میچ خطرناک پِچ کے باعث ختم کر دیا گیا۔ ویوین رچرڈز سٹیڈیم میں لیوارڈ آئی لینڈ اور ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹیباگو

توانائی Apr 22, 2026 IDOPRESS

جمیکا(ڈیلی پاکستان آن لائن)ویسٹ انڈیز چیمپئن شپ کا میچ خطرناک پِچ کے باعث ختم کر دیا گیا۔

ویوین رچرڈز سٹیڈیم میں لیوارڈ آئی لینڈ اور ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹیباگو کے درمیان میچ کھیلا جا رہا تھا۔ چیمپئن شپ کے دوسرے میچ کو پِچ کی خطرناک حالت کے باعث ختم کیا گیا ہے۔

کھیل کو تیسرے روز کے پہلے سیشن کے دوران اس وقت روکا گیا جب باؤنس ناہموار اور غیر متوقع تھا، باؤنس سے کھلاڑیوں کی حفاظت کے حوالے سے شدید خدشات تھے۔

اس دوران لیوارڈ آئی لینڈ کے کھلاڑی جیریمیہا لوئس کو جیڈن سیلز کی گیند زوردار طریقے سے لگی جس کے بعد کھلاڑی کو گراؤنڈ میں فوری طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں