لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے اپنی نئی فلم ’سائیکو‘ کی شوٹنگ کے دوران ڈپریشن کا شکار ہونے کا انکشاف

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے اپنی نئی فلم ’سائیکو‘ کی شوٹنگ کے دوران ڈپریشن کا شکار ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق اداکارہ میرا نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران اپنے فلمی کیریئر اور ذاتی زندگی کے بارے میں بات کی ہے۔
اُنہوں نے علاج کے لیے امریکا کے نفسیاتی ہسپتال میں داخل ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہے، حقیقت یہ ہے کہ فلم ’سائیکو‘ میں اپنے کردار کی شدید نوعیت کی وجہ سے میری ذہنی صحت متاثر ہوئی تھی۔
