
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر کو برطانوی شہریت مل گئی۔
نجی ٹی وی ’’سماء نیوز‘‘ کے مطابق محمد عامرکوگزشتہ روزانگلینڈ کا پاسپورٹ ملا،محمد عامرپاسپورٹ حاصل کرنےانگلینڈ میں ہی موجود تھ ے،آج محمدعامرعید الاضحٰی فیملی کے ساتھ منانے کے لئے پاکستان واپس آرہے ہیں۔
محمدعامرجلد لوکل کھلاڑی کےطورپرکاونٹی سیزن کھیلیں گے،محمد عامر اگلےسال پی ایس ایل بطورغیر ملکی کھلاڑی کھیلیں گے،محمد عامرکو اگرآئی پی ایل سےآفر آئےگی تو اس کےمتعلق بھی وہ مشورہ کریں گے۔
