چیئرمین یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد کی صدر ژی آن جیاوٹونگ-لیورپول یونیورسٹی (XJLU) پروفیسر یومِن شی سے اہم ملاقات

توانائی May 20, 2026 IDOPRESS

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد کی صدر ژی آن جیاوٹونگ-لیورپول یونیورسٹی (XJLU) پروفیسر یومِن شی سے اہم ملاقات کی ۔ ملاقات میں اعلیٰ تعلیم، جدید تحقیق، ٹیکنالوجی اور عالمی تعلیمی اشتراک کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا ،مصنوعی ذہانت، انوویشن، ریسرچ اور طلباء و فیکلٹی ایکسچینج پروگرامز کے فروغ پر بھی گفتگو کی گئی ۔

اس موقع پر چیئرمین یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ بین الاقوامی جامعات کے ساتھ مضبوط روابط پاکستان کے تعلیمی مستقبل اور ترقی کیلئے ناگزیر ہیں، تحقیق پر مبنی جدید تعلیم ہی نوجوانوں کو عالمی چیلنجز کا مؤثر مقابلہ کرنے کیلئے تیار کر سکتی ہے۔نوجوانوں کو عالمی معیار کی تعلیم اور جدید مہارتوں سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔۔XJLU کو دنیا کی جدید ترین اور مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ نمایاں جامعات میں شمار کیا جاتا ہے۔

ابراہیم حسن مراد نے پروفیسر یومِن شی کے وژنری تعلیمی نظریات اور جدید اصلاحات کو سراہا۔پروفیسر یومِن شی نے یو ایم ٹی کی تعلیمی خدمات کو سراہا

چیئرمین یو ایم ٹی ابراہیم مراد نے پروفیسر یومِن شی کو سووینئر پیش کیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں