کاہنہ کے علاقے میں نوجوان لڑکی کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، سفاک شوہر ہی قاتل نکلا

توانائی May 20, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کاہنہ کے علاقے میں نوجوان لڑکی مہروش بی بی کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، سفاک شوہر ہی قاتل نکلا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے لڑکی کے قتل کا نوٹس لیا تھا، جس کے بعد ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی۔

انچارج انویسٹی گیشن تھانہ کاہنہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن کے مطابق ملزم نے گھریلو ناچاکی کی بنا پر اپنی بیوی کو منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کر دیا تھا۔


ایس پی انویسٹی گیشن شاہد نواز کے مطابق ملزم نے قتل کے بعد رات کی تاریکی میں لاش کو موٹرسائیکل پر رکھ کر روہی نالہ میں پھینک دیا۔ بعد ازاں ملزم نے بیوی کے اغوا کا ڈرامہ رچایا اور متعلقہ تھانے میں اپنی بیوی کے اغوا کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کروا دیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں