
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نےکہا ہےکہ جب سے انہوں نے کوچنگ سنبھالی محمد رضوان ٹی 20 ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ رضوان کو ڈراپ کر کے کھلاڑیوں کو ’’پیغام ‘‘ دیدیا ، ہمیں مزید آپشنز پر غور کرنا ہے۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ ہم نے رضوان کو ڈراپ کر کے ویسے ہی پیغام دیا جو دیگر کھلاڑیوں کو دیا جاتا ہے۔میرے آنے سے قبل محمد رضوان نہ ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کاحصہ تھے اور نہ ہی کپتان تھے۔ ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز کے بعد ہمیں لگا رضوان کو کپتانی سے ہٹا دینا چاہیے، رضوان کی کپتانی میں قومی کرکٹ ٹیم بہتر پرفارمنس نہیں دے رہی تھی۔ انفرادی پرفارمنس دیکھی جاتی ہے یا پھر ٹیم کے مفاد کو ترجیح دی جاتی ہے۔ ورلڈ کپ آئندہ سال ہے، ہمیں مزید آپشنز پر غور کرنا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آسٹریلیا کا ون ڈے ریکارڈ ہمیشہ سے شاندار رہا ہے۔ پاکستان کئی مواقع پر آسٹریلیا کو ون ڈے میں شکست دینے میں ناکام رہا ہے۔
