افزودہ یورینئیم گھر میں ہے اور گھر میں ہی رہے گی، ایرانی سفارتخانے کا ٹرمپ کے بیان پر ردعمل

توانائی May 26, 2026 IDOPRESS

گھانا(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر گھانا میں ایرانی سفارتخانے نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ افزودہ یورینئیم گھر میں ہے اور گھر میں ہی رہے گی۔

کینیا میں ایرانی سفارتخانے نے کہا کہ ٹرمپ ابتک نیوکلیئر ڈسٹ تصور کے وہم میں مبتلا ہیں۔ سفارتخانے سے جاری بیان میں صدر ٹرمپ کو مخاطب کرکے کہا گیا کہ پچھلی بار جب آپ نے اصفحان سے نیوکلیئر ڈسٹ نکالنے کی کوشش کی تھی تو اپنے دس سے بارہ فوجی طیارے گنوائے تھے جن کی مالیت سینکڑوں ملین ڈالر تھی۔

بھارت کے شہر حیدرآباد میں قونصل خانے نے کہا کہ اگر ایران نے یورینئیم امریکا کو دینا ہوتی تو جنگ سے بہت پہلے ایسا کرچکا ہوتا اور اگر امریکا جنگ کے ذریعے یہ حاصل کرسکتا تو امریکا بھی یہ لے چکا ہوتا۔

صدر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے حیدرآباد میں ایرانی قونصل خانے نے کہا کہ اب آپ اپنے ٹوٹے خوابوں کو دہرا ہی سکتے ہیں ۔یہ وہ قیمت ہے جو غلط فہمی کا شکار جنگی مجرم دوست پر اعتماد کرنے کی وجہ سے ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں