کوئٹہ ٹرین دھماکے میں ملوث عناصر کو کٹہرے میں لانا ضروری ہے: اقوام متحدہ

توانائی May 26, 2026 IDOPRESS

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بلوچستان میں ٹرین کو نشانہ بنانے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردی کی سنگین کارروائی قرار دیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سیکرٹری جنرل کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس افسوسناک واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردی کسی بھی شکل یا صورت میں قابل قبول نہیں اور ایسے حملوں میں ملوث عناصر کو بے نقاب کر کے قانون کے کٹہرے میں لانا ضروری ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اس موقع پر پاکستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں میں اس کے ساتھ کھڑی ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں