
قصور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے علاقے قصور چونیاں کی ظہیر آباد کالونی میں 16 برس کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ندیم نامی بااثر نوجوان پر مبینہ زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق طبیعت خراب ہونے پر ملزمان لڑکی کو ہسپتال چھوڑ کر فرار ہوگئے، ویڈیو میں 3 ملزمان کو لڑکی کو نجی ہسپتال چھوڑ کر فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ہسپتال انتظامیہ نے لڑکی کی والدہ کو کال کرکے بلایا، متاثرہ لڑکی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
