سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی

توانائی Jun 29, 2026 IDOPRESS

لوبیانا(ڈیلی پاکستان آن لائن) سلووینیا کی صدر نتاشا پیرک موسار نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ غلطی تھی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اس حقیقت کا ادراک کر چکے ہیں۔


صدر موسار نے الجزیرہ کو انٹرویو میں کہا وہ جنگ بندی اور واشنگٹن اور تہران کے درمیان کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے قطر کے ثالثی کردار کو سراہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین خارجہ پالیسی پر مشترکہ مؤقف اختیار کرنے میں ناکامی کے باعث عالمی سطح پر کمزور دکھائی دے رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی میں اتحاد کے فقدان نے بین الاقوامی معاملات میں اس کے کردار اور اثر و رسوخ کو محدود کر دیا ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں