190ملین پاؤنڈ کیس؛بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا سزا معطلی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

توانائی Jun 29, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)190ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کیلئے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے اپیل دائرکردی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے سزا معطلی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ سزا معطلی کی درخواست مسترد کرنا انصاف کے تقاضوں کے خلاف تھا، صحت مسائل کے باوجود رہائی نہ دینا ناانصافی ہے،سزا معطلی کی درخواست جان بوجھ کر موخر کی جاتی رہی،درخواست میں مزید کہا گیاہے کہ استغاثہ کے بار بار التوا نے انصاف میں تاخیر پیدا کی،گرفتاری کا طریقہ کار غیرقانونی اورغیرذمہ دارانہ تھا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قرار دے کرسزا معطل کی جائے، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی رہائی کے احکامات جاری کئے جائیں۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطلی کی اپیلیں خارج کی تھیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں