
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)شاہ لطیف ٹاؤن میں میاں اور بیوی کے درمیان سر راہ جھگڑے میں ملزمان کی فائرنگ سے شوہر جاں بحق ہوگیا جبکہ مقتول کی اہلیہ ملزمان کے ہمراہ موقع فرار ہوگئی۔
نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز ‘‘ کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے میں میاں بیوی کے درمیان سڑک پر ہونے والے جھگڑے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے شوہر جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے مقتول کے بیٹے کے ابتدائی بیان کی روشنی میں تفتیش شروع کر دی ، اس حوالے سے ایس ایچ او ممتاز مروت نے بتایا کہ شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 17 اے میں فائرنگ سے 38 سالہ غلام نامی شخص شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
پولیس نے مقتول کے عینی شاہد بیٹے کے ابتدائی بیان پر واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے جبکہ جائے وقوعہ کے قریب موجود دیگر عینی شاہدین سے بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ پولیس سی سی ٹی وی کیمروں کو بھی تلاش کر کے فوٹیجز حاصل کرنے کی کوششیں کر رہی ہے تاکہ ملزمان کے حوالے سے معلومات حاصل کی جا سکے۔
