
دوحہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)قطری وزارتِ خارجہ کے مطابق پاکستان اور قطر کے ثالثوں نے بدھ کو امریکہ اور ایران کے مذاکرات کاروں کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں مکمل کر لی ہیں۔
بی بی سی اردو کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ برگن سٹاخ سربراہی اجلاس کے نتائج کی بنیاد اور ’اسلام آباد مفاہمت یادداشت‘ سے متعلق اُمور پر مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔
قطری وزارتِ خارجہ کے مطابق فریقین نے آئندہ عرصے میں بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے اور ایرانی کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے کے بعد بات جلد از جلد دوبارہ مذاکرات کیے جائیں گے۔
