آن لائن پورٹل پر 10 دنوں میں ایک لاکھ 78 ہزار حج درخواستوں کی رجسٹریشن

توانائی Jul 3, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت مذہبی امور کے آن لائن حج پورٹل کے ذریعے 10 دنوں میں ایک لاکھ 78 ہزار حج درخواستوں کی رجسٹریشن ہو چکی۔

نججی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزارت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کے وژن کے تحت حج انتظامات کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کرنے کے اقدامات تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں، آن لائن حج پورٹل اور موبائل ایپ ’’پاک حج‘‘ کے ذریعے عازمین حج کو گھر بیٹھے آسان، شفاف اور تیز رفتار رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اعداد و شمار کے مطابق رجسٹریشن کے ابتدائی 10 دنوں میں میں ایک لاکھ 78 ہزار سے زائد عازمین حج نے بغیر کسی دفتری کارروائی کے اپنی حج رجسٹریشن مکمل کی جسے عوامی سطح پر ڈیجیٹل گورننس کی بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ نیا ڈیجیٹل ماڈل سمندر پار پاکستانیوں کے لئے بھی ایک بڑی سہولت بن کر سامنے آ رہا ہے کیونکہ وہ دنیا کے کسی بھی حصے سے اپنی حج رجسٹریشن، درخواست کا سٹیٹس اور حج واجبات کی ادائیگی کا عمل با آسانی مکمل کر سکیں گے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں