بلیو پاسپورٹ اور اسلحہ لائسنس کی نئی مراعات نہیں دی گئیں، خیبرپختونخوا حکومت کی وضاحت آگئی

توانائی Jul 9, 2026 IDOPRESS

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا اسمبلی کے اراکین کے استحقاق اور سہولیات سے متعلق بعض میڈیا رپورٹس حقائق کے برعکس اور گمراہ کن ہیں، جن سے عوام میں غلط فہمیاں پیدا ہوئی ہیں۔

نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق ترجمان نے اعلامیے میں کہا کہ اس حوالے سے واضح کیا جاتا ہے کہ زیرِ بحث آنے والی تقریباً 99 فیصد مراعات، اختیارات اور سہولیات خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی (اراکین کے استحقاقات) ایکٹ، 1988 میں پہلے سے موجود ہیں۔

حالیہ ترامیم کے ذریعے صرف ان موجودہ قانونی شقوں کو موجودہ آئینی، قانونی اور انتظامی تقاضوں کے مطابق مزید واضح، منظم اور مؤثر بنایا گیا ہے، نہ کہ کوئی نئی یا غیر معمولی مراعات متعارف کرائی گئی ہیں۔

خیبر پختونخوا اسمبلی واضح کرتی ہے کہ تمام اقدامات آئین، قانون اور جمہوری روایات کے مطابق کیے گئے ہیں۔ میڈیا کے تمام اداروں سے گزارش ہے کہ غیر مصدقہ اطلاعات پر انحصار کرنے کے بجائے حقائق پر مبنی معلومات کو ترجیح دیں۔خیبر پختونخوا اسمبلی شفافیت، آئینی بالادستی اور عوامی مفاد کے اصولوں کے تحت اپنی آئینی ذمہ داریاں ادا کرتی رہے گی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں