شہباز گل پر انڈے پھینکنے کا کیس، 5 سال بعد لیگی کارکنوں پر فردِ جرم عائد

جگہ Jul 9, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل پر پیشی کے دوران سیاہی اور انڈے پھینکنے کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ سعد الرحمان نے واقعے کے تقریباً پانچ سال بعد مقدمے میں نامزد مسلم لیگ (ن) کے کارکنان غلام عباس اور طارق جٹ پر فرد جرم عائد کر دی۔

لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ سعد الرحمان نے شہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھینکنے کے مقدمے کی سماعت کی، عدالتی حکم پر تمام ملزمان نے پیش ہوکر اپنی اپنی حاضری مکمل کروائی، اس دوران ملزمان کو چارج شیٹ پڑھ کر سنائی گئی، جس پر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا جس کے بعد عدالت نے لیگی کارکنوں غلام عباس اور طارق جٹ پر فرد جرم عائد کردی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں