میپکو خسارے سے نکل گئی، 2 برس میں 1.05 ارب روپے کا منافع

توانائی Jul 9, 2026 IDOPRESS

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)خسارے کی شکار ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (MEPCO) منافع بخش کمپنی بن گئی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق پاور ڈویژن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ میپکو نے گزشتہ 2 برس میں 1.05 ارب روپے کا منافع حاصل کیا ہے۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ میپکو کے لائن لاسز 15.2 فیصد سے کم ہو کر 11.9 فیصد رہ گئے ہیں جبکہ ریکوری کی شرح 98.6 فیصد سے بڑھ کر 100.8 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

پاور ڈویژن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مؤثر بلنگ، بجلی چوری کی روک تھام سے مالی کارکردگی میں بہتری آئی ہے جبکہ آزاد بورڈ آف ڈائریکٹرز، آٹومیشن اور شفافیت نے اس بہتری میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں