
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام قبول کرکے شادی کرنے والی ماریہ شہباز کی نظرثانی درخواست پرجسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے قانون میں کم عمری کی شادی کے خلاف سزا کا ذکر ہے نکاح منسوخی کا نہیں،بچی نے ڈسٹرکٹ کورٹ سے آئینی عدالت تک کہیں نہیں کہاکہ اس کیساتھ زبردستی ہوئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی آئینی عدالت میں اسلام قبول کرکے شادی کرنے والی ماریہ شہباز کی نظرثانی درخواست پر سماعت ہوئی،نظرثانی درخواست پر اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کر دیئے گئے،عدالت نے کمسن بچی کے نکاح کودرست قرار دیا۔
