ملک بھر میں آج تیز بارشوں کی پیش گوئی، کراچی میں ہلکی بارش متوقع

توانائی Jul 27, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپور خاص اور دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے۔ کراچی میں بھی آج بوندا باندی یا ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ڈیرہ غازی خان اور شمال مشرقی بلوچستان میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق صوبے کے بالائی علاقوں میں بارشوں کی وجہ سے دریاؤں کا بہاؤ تیز ہورہا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں