18ویں ترمیم کے بعد صوبے مضبوط ہو چکے، اب تقسیم کرنا اتنا آسان نہیں رہا: طارق فضل چوہدری

توانائی Aug 26, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے سماء ٹی وی کے پروگرام ’ندیم ملک لائیو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی صوبوں کے معاملے پر بات نہیں کرنا چاہتی، ہم سندھ کو تقسیم کرنے کی سازش نہیں کر رہے، صوبوں کی تقسیم صرف سندھ کی تقسیم نہیں،چاروں صوبوں کو نئے ایڈمنسٹریٹو یونٹس میں ڈھالنے کی بات 50 سال سے ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق طارق فضل چوہدری کا کہناتھا کہ ن لیگ میں صوبوں کے معاملے پر بحث جاری ہے، ہماری جماعت میں اتفاق رائے ہو گا تو اپنی رائے کا اظہار کریں گے، 18ویں ترمیم کے بعد صوبے مضبوط ہو چکے ہیں، اب صوبوں کو تقسیم کرنا اتنا آسان نہیں رہا، صوبوں کو پہلے سے زیادہ اختیارات حاصل ہو چکے ہیں، صوبے اتفاق رائے سے بننے چاہئیں،سیاست کی نذرنہیں ہونا چاہیے، صوبوں کے معاملے کو کسی کو اپنے خلاف سازش نہیں سمجھنا چاہیے، سیاسی جماعتوں کو صوبوں پر بحث کرنی چاہیے، ہمارے نظام میں چیلنجز موجود ہیں، چاروں صوبوں میں صحت اور تعلیم کے مسائل ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں