چلڈرن وارڈ کا اے سی بلاسٹ ہونے سے آگ لگی، وزیر صحت 

توانائی Aug 26, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہاکہ چلڈرن وارڈ کا اے سی بلاسٹ ہونے سے آگ لگی، وارڈ میں آکسیجن کی موجودگی کے باعث آگےنے شدت اختیار کی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیر صحت کاکہناتھا کہ پمز ہسپتال آتشزدگی واقعہ میں 14بچوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے،ڈی جی ہیلتھ اور سیکرٹری ہسپتال میں ہیں،میں کراچی میں ہوں اسلام آباد جارہا ہوں،متعلقہ حکام والدین کےساتھ رابطے میں ہیں ۔

ان کاکہناتھا کہ 6بج کر45منٹ پر ایئر کنڈیشن میں دھماکے کے بعد آگ لگی،آگ بہت تیزی سے پھیلی، دھماکے کے ساتھ ہی ہسپتال کی بجلی بھی چلی گئی تھی،ان کاکہناتھا کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز مجھ سے مسلسل رابطے میں ہیں، وہاں موجود ہیں،آئی سی یو میں ڈاکٹر اور عملہ موجود تھا، وہاں موجود عملہ ریسکیو کو بلانے کیلئے گیا ، لیکن آگ بہت تیزی سے پھیلی ،مصطفیٰ کمال کاکہناتھا کہ ہسپتال میں آگ بجھانے کے آلات کام کررہے تھے،پمز ہسپتال اپنی صلاحیت سے زیادہ کام کررہا ہے،اس واقعے میں میری کوئی غلطی ہو گی تو مجھے بھی نہیں چھوڑا جائے گا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں