آتشزدگی واقعہ میں نومولود بچوں کی اموات،پمزہسپتال چلڈرن وارڈ کا پوراٹیکنیکل سٹاف معطل

توانائی Aug 26, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آتشزدگی واقعہ میں نومولود بچوں کی اموات پر پمزہسپتال چلڈرن وارڈ کا پوراٹیکنیکل سٹاف معطل کردیا گیا،نیشنل فرانزک ایجنسی کی ٹیم بھی پمزہسپتال پہنچ گئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے نرسری وارڈ میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ کی انکوائری کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی، انکوائری کمیٹی آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کرے گی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پمز ہسپتال کی نرسری میں آتشزدگی کے اندوہناک واقعے میں 14 نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حکام کو فوری تحقیقات کی ہدایت کی اور کہا کہ بچوں کے ساتھ اس نوعیت کا واقعہ ناقابلِ تلافی ہے، واقعے کے محرکات کا تفصیلی جائزہ لے کر ذمہ داران کا تعین کیا جائے اور ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہاکہ چلڈرن وارڈ کا اے سی بلاسٹ ہونے سے آگ لگی، وارڈ میں آکسیجن کی موجودگی کے باعث آگےنے شدت اختیار کی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں