ہسپتال میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ،بچوں کی زیادہ اموات دم گھٹنے سے ہوئیں،طارق فضل چودھری

توانائی Aug 26, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے کہاہے کہ ہسپتال میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ،بچوں کی زیادہ اموات دم گھٹنے سے ہوئیں،6بچوں کی میتیں والدین کے حوالے کردی گئی ہیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق طارق فضل چودھری کاکہناتھا کہ انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے،گیس لائن اور پلاسٹک انسٹرومنٹ کی وجہ سے آگ پھیلی،ڈاکٹرز، نرس اور عملہ موجود تھاوہ واقعے میں محفوظ رہے،آکسیجن سپلائی کی وجہ سے بھی آگ پھیلی ،واقعے میں کسی کی غفلت ہوئی تو اسے سامنے لایا جائے گا، غفلت کے ذمے داروں کو قرارواقعی سزا دی جائے گی،وائس چانسلر کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں