کراچی: سپر ہائی وے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 2 موٹرسائیکل سوار جاں بحق

توانائی Aug 27, 2026 IDOPRESS

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے سپر ہائی وے میں قائم نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ٹریفک حادثے کے دوران کمسن سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشیں سوسائٹی میں قائم نجی ہسپتال منتقل کی گئیں اور بعدازاں گڈاپ سٹی تھانے لے جایا گیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی شناخت 52 سالہ عبدرالرؤف اور 9 سالہ صفان خرم نواز کے نام سے کی گئی جو موٹر سائیکل پر سوار تھے۔

حادثے کے حوالے سے مزید بتایا گیا کہ حادثہ نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ متوفین کے ورثا کوٹری سے سپر ہائی وے پر قائم گڈاپ سٹی تھانے پہنچ رہے ہیں جس کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور متوفین آپس میں رشتے دار بتائے جاتے ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں