سندھ میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 41 تک پہنچ گئی

توانائی Sep 4, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ میں منی پاکس کے ایک اور کیس کی تشخیص ہوگئی جس کے بعد تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 41 پہنچ گئی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اندورن سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس کی تشخیص ہوئی، متاثرہ مریض کو گزشتہ روز نیپا ہسپتال لایا گیا۔


جسم پر دانوں کی شکایت پر متاثرہ نوجوان کے سیمپلز ٹیسٹ کے لیے بھیجے گئے، پی سی آر ٹیسٹ میں ایم پاکس کی تصدیق ہوئی۔ متاثرہ مریض نیپا ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل ہے۔

رواں سال منکی پاکس کے 41 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، سندھ میں 28 اور کراچی میں 13 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں